حیدرآباد 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے متعلقہ حکام کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے تحت تمام علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی جہاں کوویڈ ۔ 19 کے سب سے زیادہ مریض پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ کے سی آر نے کہاکہ حیدرآباد کے ہر زون کو ایک یونٹ تصور کیا جائے اور ایک اسپیشل آفیسر مقرر کیا جائے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 126 علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا۔
