جی ایچ ایم سی میں صدفیصد ٹیکہ اندازی کیلئے ختم ستمبر تک خصوصی مہم

   

حیدرآباد 4 ستمبر (سیاست نیوز) محکمہ صحت سے گریٹر حیدرآباد میں صدفیصد ٹیکہ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ ستمبر تک تمام شہریوں کو ٹیکہ دینے جی ایچ ایم سی کے ذریعہ سروے جاری ہے۔ ٹیکہ نہ لینے والوں کی فہرست تیار کرکے محکمہ صحت کو دی جارہی ہے جس کی بنیاد پر طبی عملہ موبائیل ٹیکہ گاڑیوں میں گھروں کو پہنچ کر فہرست کے مطابق ٹیکہ دے رہے ہیں۔