۔1082 مجموعی متاثرین ‘ 545 صحتیاب ‘ 508 زیر علاج
حیدرآباد۔ 3؍ مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ میں اتوار کورونا وائرس کے مزید 21 نئے کسیس کا انکشاف ہوا جس کے ساتھ ہی کورونا پازیٹیو کسیس کی مجموعی تعداد 1082 ہوگئی جن کے منجملہ 545 صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ آج 46 افراد کو دواخانوں سے ڈسچارج کیا گیا دیگر 508 مریض مختلف دواخانوں میں زیر علاج ہیں ۔ ریاست میں اس وباء سے فوت ہونے والوں کی مجموعی 29 ہے ۔ کورونا وائرس سے اتوار کو پازیٹیو پائے جانے والے 21 افراد میں 20 کا تعلق جی یایچ ایم سی کے مختلف علاقوں سے ہے ۔ ایک شخص کا تعلق جگتیال بتایا گیا ہے ۔ ورنگل ‘ یادادری اور ونپرتی میں آج کی تاریخ تک ایک کیس بھی پازیٹیو نہیں پایا گیا۔ 17 اضلاع بشمول کریم نگر ‘ سرسلہ ‘ کاماریڈی ‘ محبوب نگر ‘ میدک ‘ بھوپلا پلی ‘ ناگرکرنول ‘ سنگاریڈی ‘ ملگ ‘ پیدا پلی ‘ سدی پیٹ ‘ محبوب آباد ‘ منچریال ‘ بھدرادری ‘ وقارآباد ‘ نلگنڈہ و نارائن پیٹ میں گذشتہ 14 دن سے کورونا وائرس سے کوئی شخص متاثر نہیں ہوا ۔