حیدرآباد۔12 مئی (سیاست نیوز)شہر حیدرآباد میں بکرے کے گوشت فروخت کنندگان کے ذریعہ من مانی قیمت وصول کرنے کی متعددشکایات کے بعد ، ویٹرنری اور جانوروں کے شعبے نے دکانوں میں بکرے کے گوشت کی قیمت 700 روپے کلو مقرر کی ہے۔جی ایچ ایم سی نے گوشت بیچنے والوں کو قیمت چارٹ ظاہر کرنے کی ہدایت کی اور ویٹرنری عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ قیمتوں پر گوشت بیچنا یقینی بنائیں۔ایسی صورت میں کوئی بھی دکاندارزیادہ قیمت پر گوشت فروخت کر رہا ہو تو پھر عوام ایل بی نگر9989930359 ، چارمینار9989930359 ، خیرات آباد9704456521 ، سیرلنگم پلی ، کوکٹ پلی 9704456520 اور سکندرآباد 9989930397 پر شکایات درج کر سکتے۔