جی ایچ ایم سی انتخابات میں کانگریس کو صرف چھ فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں ۔ کانگریس کے امیدواروں کو جملہ دو لاکھ ووٹ حاصل ہوئے ۔ اسے صرف دو ڈیویژن اوپل اور اے ایس راؤ نگر میں کامیابی حاصل ہوئی ۔ کانگریس کو جی ایچ ایم سی کے گزشتہ انتخابات میں جو 2016 ء میں ہوئے تھے دس اعشاریہ چار پانچ فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے اور دو نشستوں پر کامیابی ملی تھی ۔ اس مرتبہ بھی اسے دو حلقوں میں کامیابی ملی ۔