جی ایچ ایم سی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم نے درخت میں پھنسی چیل کو چھڑایا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( این ایس ایس ) : الوال میں ایک سیپٹک ٹینک سے ایک دن قبل ایک گائے کو بچانے کے بعد جی ایچ ایم سی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (DRF) کے اسٹاف اور فائر عہدیداروں نے ایک چیل کو بچایا جو ایک درخت میں پھنس گئی تھی جو ریاستی اسمبلی کے قریب ایک درخت میں چینی مانجہ کے ٹوٹے ہوئے دھاگے کے باعث اس کے پھندے میں پھنس گئی تھی ۔ یہ چیل اس پھندے سے آزاد ہونے کے فوری بعد اڑ گئی ۔ یہ ریاستی اسمبلی کے گیٹ نمبر 2 کے قریب ایک آم کے درخت میں پھنس گئی تھی ۔ اسمبلی کے عہدیداروں کی جانب سے درخت میں پھنسی چیل کو دیکھنے کے بعد جی ایچ ایم سی کی ڈی آر ایف اور فائر سروسیس اسٹاف نے اسے آزاد کرنے کیلئے تقریبا دیڑھ گھنٹہ کی کوشش کے بعد اس چیل کو آزاد کیا ۔ کے تکارام فائر آفیسر ، اسٹیٹ اسمبلی نے یہ بات بتائی ۔۔