جی ایچ ایم سی کا 28 جنوری کو خصوصی اجلاس

   

حیدرآباد۔18جنوری(سیاست نیوز) مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کا 13واں خصوصی اجلاس 28جنوری کو منعقد ہوگا۔سیکریٹری مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی کے خصوصی اجلاس میں اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ بجٹ 2019-20 پیش کیا جائے گا تاکہ اس بجٹ کو منظور کیا جاسکے ۔28جنوری 2019 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کارپوریٹرس بجٹ مباحث میں حصہ لیں گے اور اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ بجٹ کی منظوری کو یقینی بنایاجائے گا۔ مئیر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد مسٹر بی رام موہن کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اس اجلاس میں ترمیم شدہ بجٹ پر مباحث منعقد کئے جائیں گے اس کے علاوہ مئیر کی اجازت سے دیگر موضوعات پر بھی کارپوریٹر مباحث اور مسائل کو پیش کرسکتے ہیں۔