جی ایچ ایم سی کو ’ ارلی برڈ ‘ اسکیم سے 891.52 کروڑ پراپرٹی ٹیکس وصول

   

گذشتہ سال سے 60 کروڑ زیادہ، آخری دن 30 اپریل کو نصف شب تک 93 کروڑ کی وصولی
حیدرآباد۔ یکم؍ مئی،( سیاست نیوز) جائیداد ٹیکس کی وصولی کیلئے جی ایچ ایم سی کی ’ ارلی برڈ ‘ اسکیم کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ایک ماہ میں بلدیہ کو891.52 کروڑ کا جائیداد ٹیکس وصول ہوا ہے۔ پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کو عوام بوجھ تصور کررہے ہیں ۔ سال کے اواخر میں جائیداد ٹیکس وصولی کیلئے دوڑ دھوپ کی بجائے جی ایچ ایم سی نے پراپرٹی ٹیکس ادائیگی کی حوصلہ افزائی کیلئے ’ ارلی برڈ‘ اسکیم متعارف کی جس کے بہتر نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ جی ایچ ایم سی نے 2025-26 کے جائیداد ٹیکس کو اپریل میں ادا کرنے پر 5 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا تھا۔ جس پر عوام نے اپریل میں ہی پراپرٹی ٹیکس ادا کیا ۔ جی ایچ ایم سی حکام نے بتایا کہ ’ ارلی برڈ‘ اسکیم کے تحت گذشتہ سال 2024-25 میں831 کروڑ روپئے کا جائیداد ٹیکس وصول ہوا تھا۔ جاریہ سال 45 کروڑ زیادہ وصول ہوئے ۔ مہلت کے آخری دن 30 اپریل کو 93.33 کروڑ روپئے پراپرٹی ٹیکس وصول ہوا ہے۔2