حیدرآباد ۔ 11فبروری ( این ایس ایس ) مرکز کے سوچھ بھارت مشن نے جی ایچ ایم سی کو 10لاکھ سے زائد آبادی کے زمرہ کے تحت سوچھتا ایکسیلنسی ایوارڈ دیا ہے ۔ حیدرآباد یہ ایوارڈ پانے والا ملک کا واحد شہر ہے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی دانا کشور ، میئر بی رام موہن اور ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین نے او ڈی ایف ایوارڈ کے حصول کے اندرون 10یوم دوسرے اہم ایوارڈ کے حصول پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔