جی ایچ ایم سی کو بلڈنگ پرمیشنس سے 412 کروڑ کی آمدنی

   

حیدرآباد ۔25 ستمبر (سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے شروع کردہ تلنگانہ اسٹیٹ بلڈنگس پرمیش اینڈ لے آوٹس اپروول سیلف سرٹیفکیشن سسٹم (TS-bPASS) کی زبردست پذیرائی ہورہی ہے۔ چنانچہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کو جاریہ مالیاتی سال کے دوران بلڈنگ پرمیشنس سے 412.66 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی۔ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران حاصل ہوئے ریونیو سے یہ 158 کروڑ روپئے زیادہ ہے۔ حکومت نے عوام کو بلڈنگ پرمیشنس حاصل کرنے میں سہولت اور آسانی کیلئے TS-bPASS کو متعارف کیا ہے۔ تاحال جی ایچ ایم سی کو TS-bPASS کے ذریعہ 7,766 درخواستیں موصول ہوئیں۔ 500 SM تک پلاٹ سائز کیلئے فوری رجسٹریشن اور منظوری اور 10 میٹر تک بلندی (رہائشی)، آن لائن سرٹیفکیشن کے ذریعہ بلڈنگ پرمیش منظوریوں کیلئے 6,439 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 4,071 کو قبول کیا گیا جبکہ 945 پر کارروائی کی جارہی ہے اور 423 درخواستوں کو مسترد کردیا گیا۔ 500 مربع میٹر کے پلاٹ سائز اور 10 میٹر سے زیادہ اونچائی (رہائشی اور غیر رہائشی) کیلئے کامن اپلی کیشن فارمس کا استعمال کرتے ہوئے ملٹیپل نوآبجیکشن سرٹیفکیٹس (NOCs) حاصل کرنے کیلئے سنگل ونڈو سسٹم ہے۔ اس کے لئے جی ایچ ایم سی کو 1,327 درخواستیں وصول ہوئیں جس میں سے 501 کو منظور کیا گیا 96 مستر کردیئے گئے جبکہ 449 درخواستوں پر کارروائی کی جارہی ہے۔ 281 کو درستگی کیلئے واپس کردیا گیا۔ جی ایچ ایم سی نے عوام کو مشورہ دیا کہ درخواست دیتے وقت ملکیت کے ساتھ صحیح لنک ڈاکومینٹس داخل کریں اور ورک کمینسنٹ لیٹر وصول کرنے کے بعد ہی تعمیر شروع کریں کیونکہ تصدیق کے بعد منظوری کی توثیق کرنا ہوتا ہے۔