جی ایچ ایم سی کو 2,038 کروڑ روپئے جائیداد ٹیکس وصول

   

حیدرآباد ۔ 12 اپریل (سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی کمشنر کے یلم بھاریتی نے کہا کہ کارپوریشن نے 2024-25ء کیلئے 2,038 کروڑ روپئے کا ریکارڈ جائیداد ٹیکس وصول کیا جو سال گزشتہ کے مقابل 121 کروڑ روپئے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ آفیسرس نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات ریونیو اسٹاف، بل کلکٹرس، ٹیکس انسپکٹرس، اے ایم سیز اور ڈپٹی کمشنرس کو تہنیت پیش کرنے کے ایک ایونٹ میں کہی۔ کمشنر نے کہا کہ جائیداد ٹیکس کے زیرالتواء بقایہ جات کی ادائیگی کیلئے ون ٹائم سٹیلمنٹ (OTS) اسکیم کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالیاتی سال کیلئے جائیداد ٹیکس وصولی کا نشانہ 3,000 کروڑ روپئے مقرر کیا گیا ہے۔ ش