جی ایچ ایم سی کی ’’ ارلی برڈ ‘‘ اسکیم پر زبردست ردعمل

   

20 دن میں3.5 لاکھ افراد نے استفادہ کیا، بلدیہ کو 388.80 کروڑ کی آمدنی
حیدرآباد۔/25 اپریل، ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اعلان کردہ ’’ ارلی برڈ ‘‘ اسکیم کو عوام کا زبردست ردعمل حاصل ہورہا ہے اور مالیاتی سال کے آغاز پر یکم اپریل کو اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا۔ اپریل کے اواخر تک پراپرٹی ٹیکس ایڈوانس ادا کرنے پر5 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ 20 دن کے دوران 3.5 لاکھ سے زائد افراد نے جائیداد ٹیکس ادا کیا ہے جس سے جی ایچ ایم سی کو 388.80 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔ آئندہ 9 دنوں میں مزید 361.20 کروڑ روپئے کی آمدنی کیلئے اس اسکیم کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جارہی ہے جبکہ گذشتہ سال ’ ارلی برڈ ‘ اسکیم کے ذریعہ 741.35 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی تھی۔ جاریہ مالیاتی سال اس اسکیم کے ذریعہ 750 کروڑ روپئے کا نشانہ مختص کیا گیا ہے۔ کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار نے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا ہے۔ مختص کردہ نشانہ کو حاصل نہ کرنے کی صورت میں چارمینار زون میں تبادلہ کرنے کی ڈیویژنل کمشنرس کو وارننگ دی ہے جس کے ساتھ ہی عہدیداروں نے نشانہ کو عبور کرنے کیلئے اپنی کارروائیوں میں تیزی پیدا کردی ہے۔ن