حیدرآباد20 فروری(سیاست نیوز) شہر میں مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے اکیوپریشر راہداری تعمیر کی جائے گی تاکہ چہل قدمی کرنے والوں کو متبادل علاج کی سہولت فراہم کی جاسکے۔شہر میں اندرا پارک پہلا ایسا پارک ہوگا جہاں ’ پنچتتوا‘ طریقۂ علاج کی راہداری تعمیر کی جا رہی ہے اور اس پر چلنے سے گھٹنوں کے درد و دیگر امراض میں افاقہ ہوتا ہے۔کمشنر بلدیہ نے بتایا کہ وزیر بلدی نظم و نسق کی ہدایت پر اندرا پارک میں چہل قدمی کیلئے یہ راہداری بنائی جا رہی ہے اور اس کو خوبصورت بنائے رکھنے دو چھوٹے فوارے اور بدھا مجسمہ کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی۔ کے ٹی راما راؤ نے اپنے ٹوئیٹر کے ذریعہ جی ایچ ایم سی کے اس اقدام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہی
ہے۔ بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے عہدیداروں نے بتایا کہ مذکورہ پارک مارچ کے دوسرے ہفتہ تک مکمل کرلیا جائے گا۔پنچتتوا ظرز کی یہ راہدری و پارک سے بزرگ شہریوں کو کافی فائدہ ہوگا اور وہ اس پارک سے استفادہ کرسکتے ہیں تاکہ ان کے گھٹنوں اور پیروں کے درد کے علاوہ بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں مدد حاصل ہوسکے۔