جی ایچ ایم سی کی جانب سے کل سے سڑکوں کے مرمتی کام شروع کئے جائیں گے

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : جی ایچ ایم سی کی جانب سے حالیہ شدید بارش کے باعث جن سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے ان کے مرمتی کام 22 اکٹوبر تا 10 نومبر انجام دئیے جائیں گے ۔ جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار نے آج یہاں جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس پر منعقدہ سٹی کنورجینس میٹنگ کے دوران یہ بات کہی اس اجلاس میں مختلف شعبوں کے صدور ( ایچ او ڈیز ) نے شرکت کی ۔ کمشنر نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے 22 اکٹوبر سے سڑکوں کے مرمتی کام شروع کئے جائیں گے اور تمام بی ٹی مکس مشینس 24 گھنٹے کام کریں گے ۔ مرمت کے تمام بڑے کاموں کو شروع کیا جائے گا ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ نقصان پہنچنے والی سڑکوں کے مرمتی کام فوری شروع کرنے کے لیے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی جائے چونکہ 680 کلو میٹرس کی بڑی سڑکوں کا مینٹیننس کنٹراکٹ اساس پر دینے کی تجویز ہے جی ایچ ایم سی انٹرنل سڑکوں کے مینٹیننس کو مزید موثر انداز میں انجام دینے پر توجہ دے رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں کمشنر نے انجینئرس کو ہدایات جاری کیں کہ کاموں کی بہتر طور پر نگرانی کریں اور واٹر بورڈ کی جانب سے کی گئی روڈ کٹنگ کی سڑکوں کی بھی مرمت کی جائے