جی ایچ ایم سی کی جانب سے کورونا نعشوں کی آخری رسوم کیلئے احکام

   

حیدرآباد۔ جی ایچ ایم سی نے کورونا متاثرین کی نعشوں کی آحری رسوم کیلئے آج ایک حکمنامہ جاری کیا ہے ۔ حکمنامہ کے مطابق کمشنر جی ایچ ایم سی نے متعلقہ زونل نوڈل آفیسر کو اس کی ذمہ داری سونپی ہے اور انہوں نے کورونا نعشوں کی آخری رسومات کے موقع پر اختیار کی جانے والی کچھ تدابیر کی بھی وضاحت کی ہے ۔ پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق نے بھی متعلقہ محکمہ جات سے کہا کہ وہ نعشوں کی آخری رسومات ادا کرنے کے کام کو پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں کیونکہ یہ وباء شدت اختیار کرتی جا رہی ہے ۔