حیدرآباد۔ مانسونو سیزن کے ایکشن پلان کے تحت گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے مخدوش عمارتوں کے انہدام کی خصوصی مہم شروع کی ہے۔ چارمینار زون میں تین مخدوش عمارتوں کو منہدم کردیا گیا اور ایک مخدوش عمارت میں رہنے والے افراد سے بلدی حکام نے کہا ہے کہ یا تو وہ عمارت کا تخلیہ کریں یا عمارت کی تعمیر و مرمت کا کام انجام دیں، سکندرآباد زون میں ایک مخدوش عمارت منہدم کردی گئی۔