حیدرآباد : /21 جولائی (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں شدید بارش کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے جی ایچ ایم سی کے ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیمیں چوکس ہیں اور کئی مقامات پر درخت گرنے ، دیواریں گرنے اور پانی جمع ہونے کی شکایتوں پر فوری کام کرتے ہوئے عوام کو راحت پہنچائی ہے ۔ /21 جولائی کو صبح 6 تا شام کے 6 بجے تک ڈی آر ایف کی 21 ٹیموں نے مختلف مقامات پر کارروائی انجام دی ہے ۔ علاقہ سینک پوری ، کشائی گوڑہ ، ایڈک میٹ ، سرور نگر کرمن گھاٹ ، باغ لنگم پلی ، دلسکھ نگر ، نواب صاحب کنٹہ ، گولکنڈہ ، گوشہ محل ، کواڑی گوڑہ ، لنگر حوض ، مشیرآباد ، حمایت نگر ، گاندھی نگر ، رام نگر ، بنجارہ ہلز ، یوسف گوڑہ ، جیڈی میٹلہ ، سکندرآباد ، پدماراؤ نگر ، سفیل گوڑہ ، حمایت نگر ، ایس آر نگر ، امیرپیٹ میں درخت گرنے کی شکایتیں موصول ہونے پر ڈی آر ایف کی خصوصی ٹیمیں فور ی طور پر وہاں پہنچ کر درخت کاٹنے والی مشینوں کے ذریعہ گرے ہوئے درختوں کو وہاں سے ہٹایا ۔ اسی طرح ایل بی نگر شیخ پیٹ ، لکڑی کا پل ، امیرپیٹ ، مسجد بنڈہ ، آر سی پورم ، صنعت نگر ، فتح نگر ، قطب اللہ پور ، گاجولا رامارم علاقوں میں پانی جمع ہونے کی شکایتیں موصول ہونے پر ڈی آر ایف کی ٹیموں نے وہاں پہنچ کر راستہ کو صاف کیا ۔ اسی طرح علاقہ آصف نگر اور باغ عنبرپیٹ میں دیوار گرنے پر ڈی آر ایف کی ٹیموں نے ملبہ کی نکاسی کی ۔ اسی طرح ڈی آر ایف کی ایک ٹیم نے علاقہ کندن باغ میں پانی میں پھنسی ہوئی ایک بلی کو بھی بچایا۔ جمعہ کے دن جی ایچ ایم سی کا ڈیزاسٹر رسپانس فورس نے 35 شکایتیں پر بیک وقت کارروائی انجام دی ۔ ب