حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے یکم مئی سے اب تک 5800 اسٹریٹ لائٹس کے کام کو درست کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ جی ایچ ایم سی کو نو ہزار شکایات وصول ہوئے تھے ۔ کارپوریشن نے بجلی ونگ کے لیے ایڈیشنل کمشنر کی حیثیت سے کے وینوگوپال کو مقرر کیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کے مطابق بلب اور دیگر آلات کی خریداری کے لیے اقدامات کئے گئے ہیں اور ہر روز ان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ 17ایجنسیاں لائٹس کی دیکھ بھال اور نئی تنصیب کے لیے مزید ایک ماہ میں کام جاری رکھتے ہوئے کام کو مکمل کریں گی ۔ جی ایچ ایم سی کے بموجب شکایات کو 48 گھنٹوں کے اندر حل کرنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں اور باقی 3200 شکایات کو ایک ہفتہ کے اندر حل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ مائی جی ایچ ایم سی ایپ کے ذریعہ اسٹریٹ لائٹس سے متعلق شکایات کی اطلاع دیں ۔ شکایات وصول ہونے کے 48 گھنٹوں میں مسئلہ کو حل کرلیا جائے گا ۔۔ ش