جی ایچ ایم سی کے نئے کمشنر لوکیش کمار نے ذمہ داری سنبھال لی

   

حیدرآباد 27 اگست (یو این آئی) جی ایچ ایم سیکے نئے کمشنر لوکیش کمار نے آج ذمہ داری سنبھال لی۔اس موقع پر انہوں نے واضح کیاکہ جی ایچ ایم سی میں رشوت برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ حیدرآبادکو تمام شعبوں میں ترقی دی جائیگی شہر کی سڑکوں کی مرمت کیلئے تمام محکمہ جات کے ساتھ تال میل کیاجائے گا۔ گنیش تہوار کے موقع پرمنصوبہ کے مطابق انتظامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے نشاندہی کی کہ حکومت، حیدرآباد پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔حکومت کے ترجیحی کام کو انجام دیاجائیگا ۔ ٹیم ورک کے ذریعہ کام کیاجائے گا۔حکومت کی توقعات کو لازمی طورپر پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔