دیگر ملازمین اور عہدیداروں میں ہلچل ۔ تمام ملازمین کے معائنے کروانے کی ہدایات
حیدرآباد۔مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے دفتر میں کورونا متاثرین کی تعداد12 تک پہنچ چکی ہے ۔گذشتہ ہفتہ میں زائد از 15 عہدیداروں اور ملازمین کو کورونا س کی توثیق کی گئی ۔ تین یوم قبل بلدیہ شعبہ انجنیئرنگ میں دو ملازمین کو کورونا کی توثیق کے بعد عہدیداروں نے صدر دفتر کی پانچویں منزل کو مکمل صاف اور سینٹائز کرنے ایک دن بند کا اعلان کیا تھا اور دوسرے دن اسی شعبہ کے ایک اور ملازم کو کورونا توثیق نے ملازمین میں ہلچل پیدا کردی تھی کہ گذشتہ یوم بلدیہ صدر دفترمیں 12اراکین عملہ کو کورونا کی توثیق ہوچکی ہے جس کے سبب عہدیداروں اور ملازمین میں خوف ہے جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے تمام ملازمین و عہدیداروں کے معائنوں کے اقدامات کئے جار ہے ہیں ۔ عہدیداروں کی خواہش پر تمام ملازمین کے معائنے کئے جا رہے ہیں۔ عہدیداروں سے ہدایات جاری کی جاچکی ہیں کہ صدر دفتر پہنچنے والے کسی بھی شخص کو جو ماسک لگائے ہوئے نہ ہو دفتر میں داخلہ کی اجازت نہ دی جائے ۔ حکومت سے ماسک کے لزوم کے ساتھ ہی جی ایچ ایم سی کے صدر دفتر کے علاوہ دیگر تمام دفاتر میں ماسک کے لزوم پر کو یقینی بنانے ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ جن عہدیداروں اور ملازمین کو کورونا کی توثیق ہوئی ہے ان تمام کو قرنطینہ اور علاج پر توجہ کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ جب تک کورونا کا معائنہ منفی نہیں آتا وہ تمام اصولوں کی پابندی کریں ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بلدیہ کے جن شعبہ جات سے ان مریضوں کا تعلق ہے ان تمام دفاتر میں سینیٹائز کرنے احکام جاری کئے گئے ہیں ۔