جی جناردھن ریڈی کی پارٹی کا نشان فٹبال ، ایک حلقہ سے مسلم لیڈر کو ٹکٹ

   

کرناٹک: اپنی نئی پارٹی کا اعلان کرنے کے تقریباً تین ماہ بعد، کرناٹک کے سابق وزیر اور کانکنی کے تاجر جی جناردھنا ریڈی نے’فٹ بال‘ کو اپنے انتخابی نشان کے طور پرجاری کیاہے۔اسی طرح انہوں نیامیدواروں کی پہلی فہرست کے علاوہ مئی کے مہینے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تحت پارٹی منشورجاری کیاہے۔واضح رہیکہ ریڈی، جو ایک غیر قانونی کان کنی کیس میں ملزم ہے، نے حال ہی میں بی جے پی کے ساتھ اپنی دو دہائیوں پرانی رفاقت کو ختم کرتے ہوئے ’’کلیانہ راجیہ پرگتی پکشا‘‘ کے آرپی پی تشکیل دیا تھا۔ ریڈی نے کہاکہ جب میں پہلے سیاست میں تھا، تو ہر کسی نے میرے ساتھ فٹ بال کی طرح برتاؤ کیا، چاہے وہ میرے اپنے ہوں یا دوسرے یا دشمن۔ اب میں یہ ثابت کرنے کیلئے میدان میں اترا ہوں کہ میں بھی سب کے ساتھ فٹ بال کھیل سکتا ہوں۔ پارٹی کے لوگو کی نقاب کشائی کے بعد جناردھن ریڈی میڈیا نمائندوں سے بات کی۔