جگتیال ۔ جگتیال بلدیہ کمشنر کی حیثیت سے منچریال بلدیہ کمشنر جی سواروپا رانی کے تبادلے کے ریاستی حکومت کی جانب سے احکامات جاری حالیہ دنوں جگتیال بلدیہ کمشنر ماروتی پرساد کا پداپلی تبادلہ عمل میں آیا اور پداپلی کے کمشنر کا جگتیال بلدیہ تبادلہ کے احکامات جاری کئے گئے تھے ۔ جگتیال کمشنر ماروتی پرساد پداپلی کمشنر کا جائزہ حاصل کرلیا تھا لیکن جگتیال بلدیہ پر کمشنر جائزہ حاصل کرنے انچارج کمشنر کی خدمات حاصل کی گئی تھی ۔ آج منچریال کمشنر کو جگتیال بلدیہ کمشنر کے احکامات جاری کئے گئے ۔ گذشتہ دیڑھ سال سے بلدیہ جگتیال کمشنرکے عہدے پر کوئی بھی جائزہ حاصل کرنے آگے نہیں آرہے ہیں ۔ گزشتہ چھ ماہ سے بلدیہ جگتیال پر بدعنوانیاں کے الزامات اور اے سی بی کے چھاپے سے ہر کوئی نیا آفسر آنے کیلئے تذبذب کا شکار ہیں۔