حیدرآباد۔ 26فروری (یو این آئی) ہندوستانی خلائی جانچ ادارہ(اسرو)نے کہا ہے کہ جی ایس ایل وی۔ایف 10،مارچ کی 5تاریخ کو اے پی کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے جی سیٹ۔1سٹلائیٹ کوچھوڑے گا۔یہ سٹلائیٹ شام 5بجکر43منٹ پر چھوڑا جائے گا۔ اسرو نے کہا کہ جیوسنکرونس سٹلائیٹ لانچ وہیکل(جی ایس ایل وی ۔ ایف10)اس جی سیاٹ 1سٹلائیٹ کو چھوڑے گا تاہم اس کا چھوڑنا موسمی حالات پر منحصر ہوگا۔2275کیلووزنی جی سیاٹ 1 زمینی کا مشاہداتی عصری سٹلائیٹ ہے جس کو مدار میں چھوڑا جائے گا۔خلائی ادارہ نے کہا کہ یہ جی ایس ایل وی کی 14ویں پرواز ہوگی۔