جی سی سی ،جاپان کی تجارتی معاہدہ پر دوبارہ بات چیت ہوگی

   

ٹوکیو: خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک جاپان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے بات چیت دوبارہ شروع کریں گے۔یہ بات سلطنت آف عْمان کے وزیرمملکت برائے امور خارجہ نے جمعرات کو اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہی ہے۔سیّد بدرالبوسیدی نے کہاکہ ’’ہم نے آج جاپان اور جی سی سی ممالک کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے پر دست خط اور اس تک پہنچنے کے بارے میں بات چیت کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔اس کے دونوں فریقوں پر براہ راست مثبت اثرات مرتب ہوں گے‘‘۔یہ پیشرفت جولائی میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا کے خط خلیج کے دورے کے بعد چھ رکن ممالک پر مشتمل جی سی سی بلاک اور جاپان کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سیاسی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے روابط اور کوششوں کی یہ تازہ کڑی ہے۔