ابوظہبی ؍ سیول : خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور جنوبی کوریا نے جمعرات کو ایک آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر دستخط کیے جسے جی سی سی کے سربراہ نے “تاریخی اقدام” قرار دیا۔اس معاہدے پر جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البداوی اور جنوبی کوریا کے وزیرِ تجارت آہن ڈوک گیون کے درمیان سیئول میں دستخط ہوئے۔البداوی نے ایک بیان میں کہا، “یہ خلیجی اقتصادی اتحاد کے حصول اور فریقین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی طرف ایک تاریخی اقدام ہے۔
“انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ مذاکرات کے کئی دوروں کا نتیجہ ہے جو بلاک اور سیول کے درمیان شراکت داری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی باہمی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق فریقین نے 2007 میں دو طرفہ آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت شروع کی تھی جسے دو سال بعد معطل کر دیا گیا تھا۔ ایجنسی نے کہا کہ 13 سال کے وقفے کے بعد 2022 میں بات چیت دوبارہ شروع ہوئی۔