جی سی سی اور روس کے درمیان اسٹریٹجک مشترکہ وزارتی اجلاس

   

ریاض: خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) اور روس کے درمیان تزویراتی مکالمے کے سیشن کے حوالے سے وزارت خارجہ سطح کا اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں روسی وزیرخارجہ اور خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دارالحکومت ریاض میں کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور روس کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے مشترکہ وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔اس موقعے پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے خلیج۔ روس تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط اور مستحکم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں روس۔یوکرین بحران میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ کے بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں اور عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا۔اجلاس میں کئی علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشترکہ کوآرڈینیشن کو تیز کرنے اور کثیرالجہتی ورکنگ شپ کی ضرورت پر زور دیا۔