ریاض ۔11؍مئی (ایجنسیز )سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رہنماوں کو ریاض میں خلیجی، امریکی سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔عرب نیوز کے مطابق یہ دعوت ایسے وقت دی گئی ہے جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے رواں ہفتے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے ہیں اور وہ13مئی کو ریاض پہنچیں گے۔امریکی محکہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے سعودی عرب، امارات اور قطر کے رہنماوں کے ساتھ بات چیت میں علاقائی سلامتی، دفاع، توانائی اور سرمایہ کاری کے امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ جی سی سی کے رہنماوں کے ساتھ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جاری تعاون کا جائزہ لیں گے۔
واضح رہے امریکی صدر کی اس دورے کو عالمی سطح پر اہمیت دی جا رہی ہے۔