کوہیر۔ 14 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جی وکرم سہیما ریڈی میونسپل کمشنر نے کل شام 7 بجے دفتر مجلس بلدیہ کوہیر پہنچ کر اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں کو بتایا کہ وہ تانڈور میونسپل میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے کوہیر میونسپل پر تبادلہ کیا گیا ہے۔ یہاں پر شیواجی سداسیو پیٹ کمشنر انچارج کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کوہیر کو ایک نئی میونسپلٹی کا درجہ دیا گیا ہے۔ یہاں پر مسائل بھی بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے عوام کی تعاون کی خواہش کو کوہیر مجلس بلدیہ کو ایک جہت کی طرف لے جاتے ہوئے ہر ممکنہ ترقی دینے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب بہت جلد بلدیاتی انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب پہلے اس طرح توجہ دیتے انتخابات پرامن کروانے کی کوشش کی جائے گی۔ وکرم سیہما ریڈی نے بتایا کہ وہ ظہیرآباد میں بھی میونسپل کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔