حیدرآباد ۔13۔نومبر (سیاست نیوز) چیف پوسٹ ماسٹر جنرل حیدرآباد نے جی پی او عابڈس میں اسپیڈ پوسٹ، رجسٹرڈ لیٹرس اور پارسل کی بکنگ سے متعلق خدمات کے اوقات میں توسیع کردی ہے۔ جی پی او عابڈس میں یہ خدمات صبح 8 تا رات 8 بجے تک دستیاب رہیں گی۔ چیف پوسٹ ماسٹر حیدرآباد جی پی او وائی پرساد نے بتایا کہ عوام کی سہولت کیلئے اضافی کاؤنٹرس قائم کئے جائیں گے اور بلک بکنگ کیلئے خصوصی کاؤنٹر رہے گا۔ آفس کے اوقات کے بعد بھی سیلف بکنگ KIOSK کی سہولت دستیاب رہے گی جہاں 24 گھنٹے 4 کیلو تک وزن کی بکنگ کی جاسکتی ہے ۔ چیف پوسٹ ماسٹر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نئی سہولتوں سے استفادہ کریں۔ 1