ایم اے خاں نائب صدرنشین اور پانچ ارکان کا تقرر
حیدرآباد۔4۔نومبر (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے تلنگانہ کیلئے تادیبی کارروائی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے احکامات جاری کئے ۔ سابق وزیر اور سکریٹری اے آئی سی سی ڈاکٹر جی چنا ریڈی کو تادیبی کارروائی کمیٹی کا صدرنشین مقرر کیا گیا ہے ۔ سابق رکن راجیہ سبھا ایم اے خاں کمیٹی کے نائب صدر ہوں گے ۔ تادیبی کمیٹی کے پانچ ارکان مقرر کئے گئے جن میں اے شیام موہن، جی ونود ، ایس گنگا رام ، بی کملاکر راؤ اور سی جے سرینواس راؤ شامل ہیں۔ ریونت ریڈی کے صدر پردیش کانگریس مقرر کئے جانے کے بعد تادیبی کارروائی کمیٹی کی تشکیل جدید کا فیصلہ کیا گیا ۔ سابق کمیٹی صدرنشین ایم کودنڈا ریڈی نے حال ہی میں اپنا استعفیٰ ہائی کمان کو روانہ کردیا۔ ریونت ریڈی نے کمیٹی کی صدارت کیلئے ڈاکٹر جی چنا ریڈی کے نام کی سفارش کی تھی۔ ر
