امریکی بزنس اینڈ فینانشیل سرویسیس کمپنی ’موڈیز‘ نے انڈیا کی جی ڈی پی (مجموعی دیسی پیداوار) ترقی برائے سال 2019ء کی پیش قیاسی کو سابقہ تخمینہ 6.8% سے گھٹاتے ہوئے 6.2% کردیا ہے۔ اس نے 2020ء جی ڈی پی ترقی سے متعلق پیش قیاسی کو 6.7% تک گھٹایا ہے۔ موڈیز نے جولائی میں کہا تھا کہ آنے والے 12-18 ماہ میں معاشی ترقی کم تنخواہوں، دیہی گھرانوں میں مالیاتی پریشانی اور نان بینکنگ مالیاتی اداروں میں شدید تناؤ اور دیگر وجوہات کے سبب بدستور کمزور رہے گی۔