جی ڈی پی میں مزید گراوٹ آئیگی : چدمبرم

   

نئی دہلی 30نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے آج کہا کہ جی ڈی پی کی جو 4.5 فیصد کی شرح ہے وہ توقعات کے مطابق ہی ہے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ تیسرے سہ ماہی ( آئندہ تین ماہ ) میں یہ شرح اور بھی کم ہوجائیگی ۔ ملک کی معاشی ترقی چھ سال میں سب سے کم ہو کر صرف 4.5 فیصد رہ گئی ہے ۔ چدمبرم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ جو 4.5 فیصد کی شرح ہے وہ توقعات کے مطابق ہی ہے تاہم تیسرے سہ ماہی کی جملہ گھریلو پیداوار کے جو اعداد و شمار سامنے آئیں گے وہ اور بھی کم ہونگے اور صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے ۔