نئی دہلی: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بدھ کے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی نمو میں کمی کو لے کر مرکز کو نشانہ بنایا ، اور کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی ‘اقتصادی مشیر کی خوابوں کی ٹیم نے’ معیشت کو گھیر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی اور اسکے مشیروں نے ملک کی معیشت کو برباد کر دیا ہے۔
گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا۔ چونکہ مرکزی حکومت یکم فروری کو بجٹ 2020 کو پیش کرنے کےلیے تیار ہے ،کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی جوڑی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوڑی کیا کرے گی سمجھ میں نہیں اتا۔
راہل گاندھی نے کل راجستھان کی ایک ریلی میں کہا تھا کہ مودی نے پوری دنیا میں ہندوستان کا نام بدنام کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو معیشت کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے، اسی لیے ہندوستان کی جی ڈی پی کا نمو مسلسل گر رہا ہے۔