جی ڈی پی کی شرح نمو 7.0 فیصد رہنے کا تخمینہ

   

نئی دہلی: اسٹیٹ بینک آف انڈیا اپریل۔جون کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی گھریلو مصنوعات کی شرح نمو کا تخمینہ 6.7 فیصد سے کم ہونے کے پیش نظر رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح نمو 7.0 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے ۔ ایس بی آئی گروپ کے چیف اکنامک ایڈوائزر ڈاکٹر سومیا کانتی گھوش نے ہفتہ کو جاری ایک رپورٹ میں کہاکہ آر بی آئی نے پہلی سہ ماہی میں 7.1 فیصد کی ترقی کی بنیاد پر مالی سال 25 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 7.2 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے ۔ پہلی سہ ماہی میں 6.7 فیصد کی ترقی کے ساتھ نیا سالانہ تخمینہ 7.1 فیصد ہوگا۔ 2025 کیلئے جی ڈی پی کی نمو آر بی آئی کے تخمینہ سے تھوڑی کم ہوگی اور 7.0 فیصد کی نمومناسب معلوم ہوتی ہے ۔