حیدرآباد 7 ستمبر ( سیاست نیوز ) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ جی کشن ریڈی نے آج بی ایس ایف ‘ سی آر پی ایف ‘ سی آئی ایس ایف ‘ ایس ایس بی ‘ آسام رائفلس ‘ آئی ٹی بی پی اور این ایس جی کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقدہ ایک سائیکل ریلی کو جھنڈی دکھاکر کروانہ کیا ۔ یہ ریلی گاندھی جی کے 150 ویں یوم پیدائش تقاریب کے سلسلہ میں منعقد کی جا رہی ہے ۔ اس کا اہتمام آج پور بند میں کیا گیا تھا ۔ 500 سائیکل راں پوربندر سے نئی دہلی سے سیکل کا سفر کرینگے اور ان کے سفر کا تھیم عدم تشدد ‘ صفائی اور منشیات سے انکار ہے ۔ گاندھی جی کے فلسفہ کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ گاندھی جی سچائی اور عدم تشدد کی ساری دنیا کیلئے ایک مثال ہیں۔ ان کا جو نظریہ تھا وہ آج بھی قابل عمل ہے کیونکہ دنیا کو مساء کا سامنا ہے جن میں عالمی دہشت گردی ‘ شدت پسندی ‘ تخریب کاری وغیرہ شامل ہے ۔ حکومت گاندھی جی کی 150 ویں یوم پیدائش تقاریب کا بڑے پیمانے پر اہتمام کر رہی ہے ۔
