جی کشن ریڈی کا پیدل دورہ سکندرآباد

   

حیدرآباد ۔ 18 ستمبر (سیاست نیوز) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ اور بی جے پی لیڈر جی کشن ریڈی نے اپنے حلقہ انتخاب سکندرآباد کے بعض علاقوں میں پدیاترا کی اور عوام کو درپیش مسائل سے آگہی حاصل کی ۔ کشن ریڈی نے اپنے پارلیمانی حلقہ کے پارٹی ورکرس کی میٹنگ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور پارٹی ورکرس کو ہدایت دی کہ وہ تمام بستیوں اور کالونیوں میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے سرگرم عمل ہوجائیں اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کام کریں۔