جی کشن ریڈی کی تہنیتی تقریب میں تاجر کی زد کوبی پر ایک شخص گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ یکم / نومبر (سیاست نیوز) مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی کی تہنیتی تقریب منعقد کرنے پر ایک تاجر کو مبینہ طور پر زدوکوب کرنے پر پولیس ایس آر نگر نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جی کشن ریڈی کی ایک تہنیتی تقریب بورہ بنڈہ این آر آر پورم میں 27 اکٹوبر کو منعقد کی گئی تھی اور ایک کرانہ شاپ مالک ہریش پٹیل نے یہ تقریب منعقد کی تھی ۔ علاقہ میں بی جے پی کے مملکتی وزیر داخلہ کو طلب کرنے اور پروگرام منعقد کرنے پر برہم عمران نامی شخص نے ہریش پٹیل پر مبینہ طور پر حملہ کردیا ۔ پولیس ایس آر نگر نے عمران کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔