جی ۔ 2کا عمومی حصص کی اجرائی کے ذریعہ توسیع کا منصوبہ

   

Ferty9 Clinic

بنگلورو ۔ /22 جون (سیاست ڈاٹ کام) بزنس سے متعلق سافٹ ویر مارکٹ پلیس جی۔ 2
(G-2)
نے اپنے عالمی وجود کے قیام کے لئے حصص عمومی (آئی پی او) جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ جی ۔ 2 ، آئی ٹی خریداروں کا ایک پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں یہ سافٹ ویر تیار کئے جاتے ہیں ۔ خریدے جاتے ہیں اور مختلف مسائل کے حل کے لئے ان کی خدمات یہاں دستیاب رہتی ہیں ۔ جی 2 کے ایک بانی اور صدر ٹم بینڈ روف نے ہفتہ کو بتایا کہ ’’ہم نے فنڈ اکٹھا کیا ہے اور بعض کمپنیوں کو حاصل بھی کیا ہے اور اب ہم مالیاتی طور پر بہت ہی اچھے موقف میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلورو جی ۔ 2 کی توسیع کے لئے بہت ہی مناسب مقام ہے تاکہ تاجروں کو مدد حاصل ہوسکے ۔ جی ۔2 کمپنیوں کو صدفیصد فراہم کرتی ہے اور لوگوں کے نظریات معلوم کرکے ان کا تقابل مسابقت کاروں سے کرتی ہے ۔