جی ۔ 7اجلاس : ویکسین امدادی فنڈ کیلئے اربوں ڈالر عطیے کا وعدہ

   

واشنگٹن:دنیا کی نصف سے ذرا کم معیشتوں پر کنٹرول رکھنے والے گروپ آف سیون کے رکن ممالک کے قائدین نے کل کورونا وبا سے آگے کی صورت حال پر نظر رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے آزاد تجارت اور چین کی منڈیوں سے بالا تر پالیسیوں کا مقابلہ کر کے تنزلی کا شکار معیشتوں کی بحالی پربات چیت کی۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈراگی نے اپنے عہدے سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کسی عالمی اجلاس سے خطاب کیا ہے۔ اس اجلاس کی میزبانی برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانس نے کی۔ G-7 رہنماوں نے غریب ممالک کیلئے کروناو ویکسین کی فراہمی کے پروگرام کو خطیر رقم عطیے میں دینے کا اعلان کیا۔