نئی دہلی ۔ 6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی ، صدرنشین یو پی اے سونیا گاندھی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے جی ۔20تنظیم کے رکن ممالک کے سفیروں سے نئی دہلی کی ایک ہوٹل میں ظہرانہ پر ملاقات کر کے تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے بموجب یہ ملاقات 15فبروری کو مقرر تھی لیکن اسے 14فبروری کو پلوامہ دہشت گرد حملہ کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا تھا ۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ، صدر کانگریس راہول گاندھی ، صدرنشین یو پی اے سونیا گاندھی اور دیگر سینئر کانگریس قائدین اور سابق وزراء بشمول آنند شرما نے جی۔20 کے رکن ممالک کے سفیروں سے تازہ ترین مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔