سعودی عرب ۔ سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ 42 ممالک نے قرض کی خدمت کی ادائیگیوں کو منجمد کرنے کے لیے ‘جی 20’ سے اقدامات کرنے کو کہا ہے۔الجدعان نے مزید کہا کہ ‘جی 20’ قرضوں کے انجماد اقدام کو 2020 سے آگے بڑھانے پر غور کرے گا۔ گروپ آف ٹوئنٹی نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 80 ارب ڈالر کی مدد کی 77 درخواستوں کی منظوری دی ہے۔ سعودی عرب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’جی ۔20‘ نے مملکت کی سربراہی میں ماحول سے متعلق دو خصوصی اقدامات اپنائے ہیں۔ پہلے کا تعلق صحرا کو کم کرنے اور سبز علاقوں میں اضافے سے ہے اور دوسرا کاربن سرکلر معیشت کے تصور کو اپناتا ہے جس سے ماحولیات کے تحفظ اور وسائل کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔الجدعان نے اقوام متحدہ کی معاشی اور سماجی کونسل کے زیر اہتمام پائیدار ترقی سے متعلق ایک اعلی سطحی سیاسی فورم میں اپنی شرکت کے دوران 17 جولائی 2020 کے دوران ’ جی 20‘ کے رواں سال سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس کی تیاریوں پر بھی روشنی ڈالی۔سعودی عرب کے وزیر خزانہ الجدعان نے وضاحت کی کہ کرونا وبائی بیماری نے دنیا کے تمام حصوں میں روزمرہ کی زندگی پر گہرے منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔