جی-20وزرائے خزانہ کا اجلاس یوکرائنی تنازعہ اور مہنگائی بڑا مسئلہ

   

لندن : جی-20وزرائے خزانہ کے اجلاس میں یوکرائنی تنازعہ اور عالمی وبا کے بعد افراط زر جیسے موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ عالمی رہنماؤں کے مطابق یوکرائنی تنازعہ عالمی وبا کے بعد اقتصادی بحالی کے عمل کو متاثر کر سکتا ہے۔ جی-20وزرائے خزانہ اجلاس میں یوکرائن پر ممکنہ روسی حملے کا موضوع چھایا رہا۔ میڈیا کے مطابق وزرائے خزانہ کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ عالمی وبا کے بعد اقتصادی بحالی کے عمل کو تیز بنانے کیلئے تمام موجودہ وسائل اور طریقہ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ جی-20 وزرائے خزانہ اجلاس جمعہ کو اختتام پذیر ہوا۔