جی 20 اجلاس: پوٹین کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تقریر نہیں

   

ماسکو:روسی صدرولادیمر پوتن کا آئندہ جی-20 سربراہی اجلاس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کرنے کا منصوبہ نہیں ہے ۔کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے جمعرات کے روز کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے آئندہ جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکاء سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ روس کی طرف سے تمام کام وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کریں گے ۔پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ پوتن جی 20 سربراہی اجلاس کے شرکاء سے علیحدہ ویڈیو پیغام دینے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ منصوبہ نہیں ہے ۔ تمام کام وزیر خارجہ کریں گے ۔G20اجلاس ہفتہ اور اتوار کو دہلی میں ہورہا ہے۔