جی 20 اجلاس کے بعد پہلی مرتبہ بی جے پی دفتر پہنچے وزیراعظم مودی، ہوا شاندار استقبال

   

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کے بدھ کی شام بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے سینٹرل الیکشن کمیٹی ( سی ای سی) کی میٹنگ میں شرکت کرے کیلئے پارٹی صدر دفتر پہنچنے پر زوردار استقبال کیا گیا ۔ حال ہی میں ہندوستان کی صدارت منعقدہ جی 20 چوٹی کانفرنس کے بعد وزیراعظم مودی کا پارٹی دفتر کا یہ پہلا دورہ تھا۔ اس چوٹی کانفرنس کو ایک انتہائی کامیاب پروگرام کے طور پر دیکھا جارہا ہے اور اس کیلئے دنیا بھر کے لیڈروں نے وزیراعظم مودی کی سراہنا بھی کی ہے۔بی جے پی صدر دفتر پہنچنے پر وہاں بڑی تعداد میں موجود پارٹی کارکنان نے وزیراعظم مودی پر پھولوں کی بارش کی اور مودی مودی کے نعرے لگائے۔ اس سے پہلے بی جے پی صدر جے پی نڈا سمیت پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں نے پارٹی صدر دفتر پہنچنے پر وزیراعظم مودی کا استقبال کیا ۔