لندن : ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون کے اجلاس میں آج ہفتہ کے روز شرکاء کے مابین مستقبل میں کسی نئی عالمی وبا سے بچنے کے لیے ایک متفقہ حکمت عملی پر اتفاق رائے ہو گیا۔ ’کاربِس بے ڈیکلیریشن‘ کی تفصیلات کل اتوار کو جاری کی جائیں گی۔ آج کے دیگر اہم موضوعات میں چین اور روس کی وجہ سے لاحق چیلنجز بھی شامل ہیں۔ اس تین روزہ اجلاس میں خصوصی دعوت پر شرکت کرنے والے ممالک آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا اور ہندوستان کے نمائندوں سے بھی آج ہفتے کے روز تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ کے علاقے کاربِس بے میں تین روزہ جی سیون سمٹ کل جمعے کو شروع ہوئی ہے
