جی 7 سہ روزہ سربراہی اجلاس کا آغاز

   

انگلینڈ : گریٹ سیون رکن ملکوں کا 47 واں سربراہی اجلاس آج سے انگلینڈ میں شروع ہورہا ہے۔تین روزہ اجلاس میں چین،روس،کووڈ 19 اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر امور ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔جی سیون رکن ملکوں کا سربراہی اجلاس انگلینڈ کے ساحلی علاقے میں ہورہا ہے جس میں امریکی صدر،برطانوی وزیراعظم،کینیڈین وزیراعظم،فرانسیسی صدر،جرمن چانسلر،اطالوی وزیراعظم،جاپانی وزیراعظم،یورپین کمیشن کی صدر اوریورپیئن کونسل کے صدر شرکت کریں گے۔جی سیون رکن ملکوں کی جانب سے اجلاس میں غریب ملکوں کیلئے کووڈ ویکسین کی ایک ارب خوراکیں عطیہ کرنے کا اعلان متوقع ہے۔امریکہ پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ 500 ملین خوراکیں عطیہ کرے گا جبکہ برطانیہ کے وزیراعظم نے بھی 100 ملین خوراکیں دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جی سیون سمٹ آج سے شروع ہورہی ہے، ویکسین اور ماحولیاتی تبدیلی جی سیون کانفرنس کا ایجنڈا ہیں۔بورس جانسن نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد ناردرن آئرلینڈ کی صورت حال پر جو بائیڈن نے سرزنش نہیں کی۔


جی 7مٹ:متاثرہ ممالک کیلئے ایک بلین ویکسینز فراہم کرنے منصوبہ
انگلینڈ : دنیا کے سات امیر ترین صنعتی ممالک کا گروپ جی سیون کووڈ کی عالمی وبا پر قابو اپنے کیلئے اہم اعلان کرنے والا ہے۔ جی سیون رہنماؤں کی سربراہی ملاقات میں کورونا کی ایک بلین ویکسینز ترقی پذیر اور غریب ممالک کو فراہم کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ ان میں سے نصف امریکہ جبکہ سو ملین برطانیہ مہیا کرے گا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہیکہ وہ اس عالمی وبا سے نمٹنے کی خاطر دنیا کی مدد کریں گے اور جی سیون ممالک ان کے ساتھ ہیں۔
اس سربراہی سمٹ کا آغاز برطانیہ میں آج جمعے سے ہو رہا ہے۔