جی 7 قائدین کی نوالنی کی موت پر روس کو پابندیوں کی دھمکی

   

ماسکو: جی 7 ممالک کے رہنماؤں نے اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی کی موت کے معاملے میں روس پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ یہ اطلاع ایک مشترکہ بیان میں دی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم نوالنی کی موت کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرائیں گے ، جس میں روس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور زیادتیوں سے نمٹنے کیلئے پابندیوں کے اقدامات اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔” گزشتہ جمعہ کو روس کی جیل سروس نے کہا تھا الیکسی نوالنی کی موت جیل میں ہوئی تھی ۔