جی-8 پلیٹ فارم عالمی مسائل کی یکسوئی کا اہل نہیں

   

اقوام متحدہ بدستور اہم ادارہ، روسی وزیراعظم میدودیف کا تاثر
ماسکو، 19اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے وزیراعظم دمتری میدویدیف نے کہاکہ بین الاقوامی معاملات حل کرنے کے لئے جی۔8سربراہی اجلاس اب صحیح پلیٹ فارم نہیں ہے اور یہ ذمہ داری اقوام متحدہ کو سنبھال لینی چاہئے ۔ میدویدف نے کہا کہ اس سے پہلے ہمیں یہ کہتے ہوئے باہر نکال دیاکہ آپ اس فارمیٹ کے لئے فٹ نہیں ہیں اور اب وہ ہمیں دعوت بھیج رہے ہیں کہ آپ ہمیں قبول ہیں لیکن اب معاملہ یہ نہیں ہے کہ ہمارے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا گیا، معاملہ یہ ہے کہ جی۔8پلیٹ فارم اب عالمی معاملات حل کرنے کے لئے مناسب نہیں رہ گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلاشبہ میں مانتا ہوں کہ اقوام متحدہ کمیٹی کو ثالثی کی ذمہ داری لینی چاہئے کیونکہ وہ اہم اور سب سے بڑا بین الاقوام ادارہ ہے ۔