نئی دہلی ،3جون (یواین آئی) ڈاکٹر خالد رضا،ایسو سی ایٹ پروفیسر،شعبہ کمپوٹر سائنس، کی نگرانی و رہنمائی میں پی ایچ ڈی کے اسکالر ڈاکٹر شعبان احمد ڈنمارک کی کوپن ہیگن یونیورسٹی میں ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز کے شعبہ میں پوسٹ ڈاکٹورل فیلو کے طورپر منتخب ہوئے ہیں۔اس پوزیشن پر انھیں تمام طبی سہولیات کے ساتھ سالانہ تنخواہ پانچ لاکھ تیرانوے ہزار ڈی کے کے (یعنی 77 لاکھ)ملیں گے اور کانفرینسیز اور اشتراکی تحقیق کے لیے فیاضانہ فنڈنگ شامل ہیں۔ جے ایم آئی کی ایک ریلیز کے مطابق یہ موقربین الاقوامی پلیسمنٹ عالمی سطح پر جامعہ کی بڑھتے تحقیقی اثرات کا اہم ثبوت ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ انھیں فن لینڈ کی جیواسکی یونیورسٹی میں ویزیٹنگ پوسٹ ڈاکٹورل فیلو کے طورپر بھی منتخب کیا گیاہے اور ابھی انھیں مختلف بین الاقوامی پیشہ ور سوسائٹیوں میں رکنیت حاصل ہے۔ پروفیسر مظہر آصف شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے انھیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا ‘‘یورپ کی اہم اور سرکردہ یونیورسٹی میں ڈاکٹر احمد کا انتخاب جامعہ میں دی جارہی عالمی سطح کی تحقیق کا ثبوت ہے ۔ہمیں اعتمادہے کہ وہ علمی فضیلت کے سلسلے میں جامعہ کی بہترین نمائندگی کریں گے ۔ پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نے بھی ڈاکٹر احمد کو ان کامیابی پر مبارک باد دی اور حال ہی میں انھیں ایم ایم اے جوہر ہال بوائز ریزیڈینس میں تہنیتی پروگرام کے دوران انھیں ’اچیور آف دی ایئر ایوارڈ‘ سے سرفراز کیا تھا۔ اپنے ڈاکٹورل مطالعات کے دوران،ڈاکٹر احمد نے پھیپھڑا کینسر تھیراپیٹکس پر مرکوز ایپلی کیشن کے ساتھ اے آئی سے ہونے والی ڈرگ ڈسکوری، بایو انفارمیٹیکس اور کمپوٹیشنل فارمولوجی میں قابل ذکر تعاون دیاہے۔
پھیپھڑا کینسر میں دواؤں کے دوبارہ مقصد میں لانے کے لیے گہرے آموزشی اساس فریم ورک تیار کرنے میں اس کے ساتھ ساتھ مزاحمت پر قابو پانے کے لیے کثیر لحمیات پر تازہ توجہ کے ساتھ موجودہ آنکولوجی تحقیق میں اہم چیلینج میں کافی اہم رہے ہیں۔ پھیپھڑوں کے کینسر کے خلاف کثیر اہدافی مانعوں کی شناخت اور دیگر اہم پروٹین کی طرف لے جانے والی ان کی تحقیق مختلف اہم امپیکٹ والے جرائد میں ہوچکی ہے ۔