حیدرآباد 26 جنوری ( پریس نوٹ ) جواہر لال نہرو میچولی ایڈیڈ کوآپریٹیو جرنلسٹس ہاوزنگ سوسائیٹی کے ارکان اردو صحافیوں کا ایک خصوصی اجلاس اتوار 28 جنوری کو دوپہر 2 بجے پریس کلب بشیر باغ میںمنعقد ہوگا جس کی صدارت جناب رمنا راؤ سینئر صحافی و بانی رکن سوسائیٹی کریں گے ۔ جناب سرینواس ریڈی صدر انڈین جرنلسٹس یونین اور جناب کے وراحت علی صدر تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ اجلاس میںہاوزنگ سوسائیٹی کے انتخابات کے علاوہ متعلقہ دیگر امور پر مشاورت ہوگی ۔ جے این جے ٹیم کے ذمہ داران نے اس اجلاس کی اہمیت کے پیش نظر تمام اردو صحافیوں سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔